ریلوے انٹر ڈویژنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ورکشاپس ڈویژن نے جیت لی

ریلوے انٹر ڈویژنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ورکشاپس ڈویژن نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) ریلوے انٹر ڈویژنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ورکشاپس ڈویژن نے جیت لی۔ لاہور ڈویژن نے 46 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ریلوے پولیس نے 44 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔

اس موقع پر محمد یٰسین اور ویٹ لفٹنگ سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی