ویمنز بگ بیش ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبورن سٹارز کو ہرا دیا
میلبورن(نیٹ نیوز)ویمنز بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبورن سٹارز کو 22 رنز سے ہرا دیا، میلبورن میں کھیلے گئے لیگ کے 26 ویں میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ بیومونٹ 46 اور سوفی ڈیوائن 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ایلوس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میلبورن سٹارز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ لزل لی 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ میگان شوٹ، پرائس اور سوفی ڈیوائن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔