ڈوگٹ کی تباہ کن باؤلنگ، برسبین نے پرتھ سکارچرز کی فتوحات کوبریک لگا دی

ڈوگٹ کی تباہ کن باؤلنگ، برسبین نے پرتھ سکارچرز کی فتوحات کوبریک لگا دی

برسبین (نیٹ نیوز) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں برینڈن ڈوگٹ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت برسبین ہیٹ نے پرتھ سکارچرز کو 47 رنز سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، ہیٹ نے سکارچرز کی فتوحات کے سامنے بریک لگا کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، سکارچرز کی ٹیم 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ڈوگٹ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ برسبین ہیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، بین کیوٹنگ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، کرس لین 39، جوئے برنز 36 اور کپتان برینڈن میک کولم 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ویلے نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 142 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، آشٹن ایگر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈوگٹ نے 5، سٹیکی ٹی نے 3 یاسرشاہ اور سوپسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی