بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے آنیوالی غیر ملکی ٹیموں کو خوش آمدید

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے آنیوالی غیر ملکی ٹیموں کو خوش آمدید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد ملک کیلئے خوش آئند ہے، مہمان ٹیموں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان سپورٹس کیلئے محفوظ ملک ہے، جمعہ کے روز اپنے بیان میں سیکرٹری سپورٹس محمد عامر جان نے کہا کہ کرکٹ کے شائقین کو ہوم گراؤنڈز پر ورلڈ کپ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، پنجاب حکومت اس میگا ایونٹ کے انعقاد کیلئے مکمل تعاون کررہی ہے، انہوں نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنیوالی تمام غیر ملکی ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیموں کو اپنے گھر جیسا ماحول ملے گا،حال ہی میں ورلڈ الیون، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں پاکستان کا کامیاب دورہ کرچکی ہیں، پی ایس ایل میں بھی غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان سپورٹس کیلئے محفوظ ترین ملک ہے، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا اختتام بھی کامیابی کے ساتھ ہوگا۔