سڈنی کرکٹ گراونڈ میں ایک ساتھ90شین وارن پہنچ گئے

سڈنی کرکٹ گراونڈ میں ایک ساتھ90شین وارن پہنچ گئے

سڈنی(نیٹ نیوز) آسٹریلیا اور انگلینڈ میں پانچویں ٹیسٹ کے ابتدائی روز سڈنی کرکٹ گرانڈ میں ایک ساتھ 90 شین وارن پہنچ گئے۔سابق کینگرو اسپن اسٹار اگرچہ کرکٹ کو کافی عرصے سے خیرباد کہہ چکے مگر وہ اب بھی اپنے پرستاروں کے دلوں میں موجود ہیں، ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے 90 شائقین ان جیسا حلیہ اختیار کرکے ایس سی جی میں آئے، دوسری جانب وارن نے ان کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی