میری پسندیدہ ٹی شرٹ بیوی نے پھینک دی ، شعیب اختر

میری پسندیدہ ٹی شرٹ بیوی نے پھینک دی ، شعیب اختر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کی اہلیہ نے انہیں بڑا جھٹکا دے دیا۔ دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں ، اس کے ساتھ اپنے پیغام میں شعیب اختر نے لکھا کہ ’’میری پسندیدہ ٹی شرٹ جو میری بیوی نے پھینک دی ہے ‘‘۔

یاد رہے کہ شعیب اختر نے 2014ء میں رباب نامی لڑکی سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال ہی وہ ایک بیٹے کے باپ بنے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی