پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی رونمائی آج ہو گی

پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی رونمائی آج ہو گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہو گی جس میں ورلڈ کپ کیلئے تیار کیا گیا خصوصی نغمہ بھی پیش کیا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی 6 جنوری کو ہو گی جس میں کونسل کے حکام سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

تقریب رونمائی کے موقع پر ورلڈ کپ کیلئے تیار کیا جانے والا خصوصی نغمہ بھی پیش کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی