برازیلین کھلاڑی تھامز کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر 5 ماہ کی پابندی کا سامنا

برازیلین کھلاڑی تھامز کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر 5 ماہ کی پابندی کا سامنا

پیرس (نیٹ نیوز) برازیلین ٹینس کھلاڑی تھامز بیلوکی کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث 5 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 29 سالہ برازیلین کھلاڑی تھامز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم وہ قصوروار نہیں ٹھہرے، ناقص وٹامن سپلیمنٹ استعمال کرنے کی وجہ سے ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے ان پر 5 ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے۔ تھامز نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کبھی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے قوت بخش ادویات کا سہارا نہیں لیا اور نہ ہی آئی ٹی ایف قوانین کی خلاف ورزی کی، پابندی کی وجہ سے بیلوکی آسٹریلین اوپن سے بھی باہر ہو گئے ہیں اور وہ یکم فروری کو دوبارہ ٹینس کورٹس میں واپسی کے اہل ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی