بلائنڈ ورلڈ کپ، بنگلا دیش اور نیپال کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں

بلائنڈ ورلڈ کپ، بنگلا دیش اور نیپال کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بنگلا دیش اور نیپال کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں، نیپال کی ٹیم واہگہ بارڈ کے راستے لاہور پہنچی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹرمیڈیا آصف عظیم نے بنگلا دیشی ٹیم استقبال کیا، ٹیم لیڈر دیدار عالم نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے دیگرٹیموں کوبھی پاکستان آکرمیچزکھیلنے چاہئیں۔ بنگلا دیش کے کوچ سنور احمد نے کہا کہ پاکستان ہمارادوسراگھرہے یہاں آکربہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ کپتان تنجیر آلر حمن نے کہا کہ بھرپور تیاری کے ساتھ آئیں ہیں پاکستان سمیت دیگرٹیموں کوٹف ٹائم دیں گے۔میگا ایونٹ کا آغاز 8 جنوری کو ہونا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی