سڈنی ٹیسٹ ، انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 346پر ڈھیر ، کمنز کے 4شکار

سڈنی ٹیسٹ ، انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 346پر ڈھیر ، کمنز کے 4شکار

سڈنی(نیٹ نیوز)ایشز سیریز کے 5ویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 346رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ڈیوڈ ملان 55 اور جونی بیرسٹو صفر پر کھیل رہے تھے، بیئر سٹو زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز بناکرواپس لوٹ گئے۔ ڈیوڈ ملان62 رنز ،معین علی 30 ، ٹام کرن 39 ، سٹورٹ براڈ31 اور میسن کرین 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 346 رنز بناسکی۔ پیٹ کمنز نے چار جبکہ مچل سٹارک اور جوش ہیزلووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلوی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کو پہلا نقصان جلد اٹھانا پڑا جب کیمرون بنکرافٹ بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوگئے۔ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے دوسری وکٹ میں 85 رنز کا اضافہ کیا، وارنر 56پرآؤٹ ہوگئے، اس کے بعد عثمان خواجہ اور کپتان سٹیون سمتھ نے کھیل کے اختتام تک مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور107 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 193 تک پہنچا دیا، عثمان خواجہ 91 اور سٹیون سمتھ 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ براڈ اور اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی