شاہ رخ خان ابتداء میں ڈارف فلم ’’زیرو ‘‘ کا حصہ نہیں تھے،کترینہ کیف
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان ابتداء میں ڈارف فلم ’’زیرو ‘‘ کا حصہ نہیں تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ابتداء میں اداکار شاہ رخ خان ڈارف فلم ’’زیرو ‘‘ کا حصہ نہیں تھے اور فلم کا نام ’’کترینہ میری جان ‘‘بھی رکھا گیا اگرچہ پھر مختلف کاسٹ فلم کا حصہ بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ان کا بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے جس پر انہیں بے حد خوشی ہے۔ ہدایتکار آنند ایل رائے فلم ’’زیرو ‘‘ میں اداکار شاہ رخ خان بونے کا کردار ادا کریں گے جس میں ان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔