ایڈونچر سے بھرپور امریکن فلم رابن ہڈ دی ریبیلین کی نئی جھلکیاں جاری

ایڈونچر سے بھرپور امریکن فلم رابن ہڈ دی ریبیلین کی نئی جھلکیاں جاری

لندن (یوا ین پی ) ایڈونچر سے بھرپور امریکن فلم رابن ہڈ دی ریبیلین کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔نیکولس ونٹر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مشہور زمانہ تاریخی کردار رابن ہڈ پر مبنی ہے، جس میں رابن ہڈ اپنی محبوبہ کو ظالم شیرف آف نوٹنگھم کی قید سے آزادی دلانے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مشن پر نکل جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مارٹین فورڈ،برائن بلیسڈ،چارلی ہیٹ،فل مارٹن،میری ایوریٹ اور جیمز اولیور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مارک گولڈ برگ اور ایلزبیتھ ولیمز کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار کردہ ایکشن سے بھر پور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر