انوشکا شرما کا شادی کے بعد فلمی سرگرمیوں کاآغاز

انوشکا شرما کا شادی کے بعد فلمی سرگرمیوں کاآغاز
 انوشکا شرما کا شادی کے بعد فلمی سرگرمیوں کاآغاز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شادی کے بعد فلمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان اور ہدایتکار آنند ایل رائے نے فلم زیرو کی عکسبندی انوشکاشرما کی وجہ سے روک لی تھی تاہم انوشکا شرما نے اپنے ہنی مون ٹرپ کو مختصر کرتے ہوئے کام کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے ۔ فلم زیرو کی کاسٹ میں کترینہ کیف ، انوشکا شرما اور شاہ رخ خان شامل ہیں ۔شاہ رخ خان فلم میں پہلی بار بونے کے روپ میں نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں ۔

مزید : کلچر