پی ٹی وی لاہورمرکزحج2018کے لئے ملازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی

پی ٹی وی لاہورمرکزحج2018کے لئے ملازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی
پی ٹی وی لاہورمرکزحج2018کے لئے ملازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم پورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہورمرکز میں جنرل منیجر لاہور عبدالحمید قاضی کی زیرِ صدارت حج2018کے لئے ملازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں سی بی اے مشعل یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان،پھول یونین کے مرکزی صدر راحیل آصف خان اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جی ایم لاہور کے ہاتھوں قرعہ اندازی میں جن چار خوش نصیبوں کاحج کیلئے قرعہ فال نکلا ان میں محمد حسنین شاہ (سینئر ڈرائیور) ، بابو عبدالطیف (ایڈمن اسسٹنٹ)، مختار احمد (سٹوڈیو کوارڈینٹر)، مجاہد انتظار( اسٹنٹ ایڈمن آفیسر)شامل ہیں ،جبکہ محمد الطاف (ایڈمن آفیسر ) کے نام کی پرچی متبادل امید وار کے طور پر نکلی ۔پی ٹی وی کے تمام مراکز سے چنے گئے خوش نصیبوں کی طرح ان کے حج کے تمام اخراجات بھی پاکستان ٹیلی ویژن برداشت کرے گا ۔پی ٹی وی کے تمام مراکزکی قرعہ اندازی میں چالیس سال عمر اور دس سال سے زائد سروس والے ملازمین کے نام شامل ہوتے ہیں ۔پی ٹی وی لاہور سینٹر کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی نے ان تمام خوش نصیبوں کو جن کے نا م حج قرعہ اندازی میں نکلے ہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید کی ہے کہ وہ پاکستان ٹیلی ویژن اور پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے حج کے موقع پر خصوصی دعائیں کریں گے ۔ایگزیکٹو پروگرام منیجرمحمد بشیر، ایگزیکٹو فنانس منیجر فہیم احمد، ایگزیکٹوپرسنائل منیجراقبال راں،جی ایم ملتان سینٹر سیف الدین ، پبلک ریلیشن آفیسر لاہور محمد کاملین خان ،یونین نمائندگان رانا گلزار،نوید قمر ،عبدالوہاب بٹ ، حافظ محمد ناصر ، چوہدری فلک شیر، فاروق اسلم ، شبیر خان کھرل ، ذیشان ظفر،اسمٰعیل ،علی شہاب ٹیپو،دیگر عہدیداران اور ورکرز نے بھی حج قرعہ اندازی میں کامیاب خوش نصیب ساتھیوں کو مبارک با د پیش کی ہے ۔

مزید : کلچر