شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’عاشق 2018ء‘‘کا آغاز

شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’عاشق 2018ء‘‘کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر ) شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’عاشق 2018ء‘‘کا آغاز ہوگیاہے اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔سٹیج ڈرامہ’’عاشق 2018ء‘‘کے نمایاں فنکاروں میں آفرین پری،سونم خان،ایمان چوہدری،عقیل حیدر،اسد مکھڑا،وسیم پنوں،وقاص کیدو ،شہزاد شوکی اور طوطی مراد شامل ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ میں نے اور میرے پروڈیوسر نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔اس ڈرامے کے لئے پرفارمرز نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ نئے سیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔

مزید :

کلچر -