عالمی سطح پر وقار کی بحالی کیلئے ملک میں تبدیلی ناگزیرہے

عالمی سطح پر وقار کی بحالی کیلئے ملک میں تبدیلی ناگزیرہے

لاہور(نمائندہ خصو صی ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر وقار کی بحالی کیلئے ملک میں تبدیلی ناگزیرہے،کرپشن کیسز میں ملوث شریف خاندان اور درباریوں کی اپنی ساکھ تباہ ہوچکی وہ امریکہ کیساتھ کس منہ سے بات کرینگے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کرپٹ ٹبر کی ہر پالیسی کا مقصد لوٹ مارکے سواکچھ نہیں تھا،پوری توجہ قومی مفادات کے بجائے کرپشن پر مرکوز رہی، اس کوشش میں اہم وزارتوں پر بھی قبضہ جمائے رکھا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز شریف نے 4سال تک وزرات خارجہ کا قلمدان اپنے پاس رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ملک کا وقار بحال رکھنے کیلئے کوئی کام کرنے کے بجائے اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے اقدامات اٹھائے، نریندر مودی جیسے انتہا پسند جنونی کی دوستی کا دم بھرنے والوں سے کسی خیر کی توقع تھی، نہ آئندہ کی جاسکتی ہے۔

علیم خان

مزید : میٹروپولیٹن 1