ملک کی ترقی میں شریف برادران کا کردار قابل ستائش ہے

ملک کی ترقی میں شریف برادران کا کردار قابل ستائش ہے

لاہور ( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ کے نائب صدر حاجی ملک نعیم پومی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے میاں محمد نواز شریف،خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کردار قابل ستائش ہے ۔ معیشت کی کشتی کو ڈبونے والوں نے پاکستان کی تاجر برادری کو لاکھوں اور اربوں کا انقصان پہنچا نے والے ٹولہ کی مفاد پرستی عیاں ہوئی ہے ۔ لاہور کو پیرس بنانے میں خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ۔ رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف کی جانب سے تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹریڈرز ونگ کو مستحکم کرنا قابل قدر اقدامات ہیں ۔

نعیم پومی

مزید : میٹروپولیٹن 1