باصلاحیت پاکستانیوں کے پاس سرمایہ ہو تو ملک کی کایا پلٹ سکتے ہیں

باصلاحیت پاکستانیوں کے پاس سرمایہ ہو تو ملک کی کایا پلٹ سکتے ہیں

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان اوورسیز کی ممتاز سیاسی وسماجی ،کاروباری شخصیت اورکالم نگار پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس صلاحیت نہیں سرمایہ اورسہولت کی کمی ہے۔اگرانہیں روزگاراور کاروبار کیلئے درکار سرمایہ فراہم کردیاجائے تووہ اپنے خاندان سمیت پاکستان کی کایا پلٹ سکتے ہیں ۔ کم آمدنی کی پریشانی سے دوچار افراد کاہاتھ تھامنا ہوگا،ان کی آبرومندانہ مدد سے انہیں معاشرے کامفیدشہری بنایاجاسکتا ہے۔ قومی خودداری کی حفاظت کیلئے عوامی سطح پرخودانحصاری کوفروغ دیناہوگا ۔پاکستان کے غیوراورانتھک لوگ محنت سے نہیں گھبراتے مگر ریاست ان کی خداداد صلاحیتوں سے مستفید نہیں ہوتی ۔ پاکستانیوں کے پاس قابلیت اورہنر ہے مگر ضروری وسائل نہیں ہیں۔وسائل کی کمی کے سبب عام آدمی پر مختلف مسائل کابوجھ بڑھتا جارہا ہے۔اگربڑے کاروباری خاندان مائیکروفنانس کوفروغ دیں تواس احسن اقدام سے یقیناًکروڑوں پاکستانیوں کواحساس محرومی سے نجات مل سکتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1