بینظیر بھٹو کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی : سونیا خان

بینظیر بھٹو کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی : سونیا خان

لاہور(فورم :دیبا مرزا) پیپلز پارٹی لاہور شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نیازی نے کہا ہے کہ میری والدہ بیگم شمیم خان نیازی نے ذوالفقار علی بھٹو شہید ‘ بیگم نصرت بھٹو شہید اور بے نظیر شہید سے وعدہ کیا تھا کہ مجھ سمیت میرے تمام بچے بھی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہی عوام کی خدمت کریں گے آج میری ماں نے میری شکل میں اپنے قائدین سے اپنے وعدے کو پورا کردیا ہے اور ہم مرتے دم تک پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی خدمت کرتے رہیں گے اور بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں بھٹو شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کریں گے بلاول بھٹو زرداری ہی قوم کے ایک بہترین اور نواجوان لیڈر ہیں، مریم نواز پیسے کی سیاست کی پیداوار ہیں اور عمران خان کی تبدیلی کے نعرے محض عوامی دھوکا ہیں تبدیلی کی بنیاد بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی جیسی جماعت بنا کررکھ دی تھی اپنی پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی لاہور کی صدر نرگس خان اور اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ملکر نہ صرف ورکنگ کلاس بلکہ لاہور کی بزنس مین خواتین کو بھی پیپلز پارٹی میں لاؤ ں گی ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’پاکستان فورم‘‘ میں کیا ۔سونیا خان نیازی کا کہنا تھا کہ میں ایک بزنس کلاس وویمن ہو ں لیکن میری والدہ کی پیپلز پارٹی کے ساتھ کمٹمنٹ ہے کہ ان کے بچے بھی انہی کی طرح پیپلز پارٹی کے لئے جدوجہد کریں ۔ انہوں نے کہامجھے پارٹی نے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے میری یہ کوشش ہے کہ میں اپنی صدر پنجاب ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کی صدر نرگس خان کی قیادت میں لاہور میں خواتین کو متحرک کروں میں نے اس پر اپنا کام شروع کردیا ہے اور میں دوسری جماعتوں کی خواتین بالخصوص پی ٹی آئی کی خواتین کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ پیپلز پارٹی مین آ جائیں یہاں پر انہیں عزت بھی ملے گی شہرت بھی ملے گی پارٹی عہدے بھی ملیں گے اور ان کے ساتھ وہ سلوک نہ ہو گا جو کچھ عمران خان کے جلسون میں ان کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کہ عورت کی عزت و تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ہے یہ پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے کہ اس جماعت کی وجہ سے پہلی بار کسی خاتون کو سپیکر قومی اسمبلی ‘ گورنر گلگت بلتستان بننے کا موقع ملا اور پاکستان کی سب سے بی وزارت وزیر خارجہ کا قلمدان بھی ایک خاتون کو ملا ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر پاکستان کی عوام کی خاطر شہید ہو گئیں لیکن ان کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ابھی بھی لاکھوں خاندانوں کی کفالت ہو رہی ہے اور گھریلو بے سہارا خواتین اپنے گھروں میں باعزت روز گار کما رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کام کرنے والی جیالیاں پیپلز پارٹی کے پاس ہیں، مگر ہم آنے والے الیکشن میں بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک بھر کی طرح لاہور سے بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

سونیا خان

مزید : میٹروپولیٹن 1