محنت امانت اور دیانت کو شعار بنا کر ترقی یقینی ہے،زمرد یاسمین

محنت امانت اور دیانت کو شعار بنا کر ترقی یقینی ہے،زمرد یاسمین

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ محنت ،امانت اوردیانت کوشعار بناکر ترقی کاسفر طے کیا جاسکتا ہے اور خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کے بیان نے پوری قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے اور ہمیں ایک موقع ملاہے کہ ہم ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کر کے اجتماعی فیصلے کریں۔اسی طرح قومیں آگے بڑھتی ہیں اوراپنی منزل حاصل کرتی ہیں۔وقت آگیا ہے کہ ہم اجتماعی سوچ اوربصیرت کے ساتھ فیصلے کر کے آگے بڑھیں۔آج بھی وقت ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اورخودانحصاری کی منزل کے حصول کیلئے تہیہ کریں۔ہمیں کسی سے لڑائی نہیں لڑنی بلکہ پوری قوم کو مشاورت اورمل بیٹھ کرفیصلہ کرنا ہے اورامریکہ کو جواب دینا ہے کہ ہمیں آپ کے پیسے،قرض یا گرانٹ کی ضرورت نہیں ،ہم روکھی سوکھی کھا لیں گے لیکن ملک وقوم کی عزت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

زمرد یاسمین

مزید : میٹروپولیٹن 1