ذوالفقار بھٹو نے حقیقی معنوں میں تبدیلی کی بنیاد رکھی،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے پارٹی کے بانی چئیرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کی 90ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر پاکستان میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی تھی انہوں نے ایک جاگیر دار ہونے کے باوجود جاگیر داری اور سرمایہ داری نظام کا خاتمہ کیا اور حقیقی معنوں میں اپنی جماعت کے ٹکٹ سے کسانوں مزدورں اور کچلے ہوئے طبقات کو اپنی پارٹی کی ٹکٹ سے اسمبلیوں تک جانے کا موقع فراہم کیا وہ غریبو ں کی ایک مضبوط آواز اور ان کے ترجمان تھے انہوں نے کہا تھا کہ جس گھر کی چھت ٹپکتی ہے اس گھر میں بھٹو بستا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان بھی سرمایہ داروں کو جاگیر داروں کو ساتھ ملا کر ایک تبدیلی لانے کے دعوے کررہے ہیں لیکن ان کی اس جعلی تبدیلی کو کوئی ماننے کو تیار ہی نہیں