ریلوے افسران او ر نیسپاک کے انجینئروں کا دورہ ریلوے سٹیشن

ریلوے افسران او ر نیسپاک کے انجینئروں کا دورہ ریلوے سٹیشن

لاہور(نمائندہ پاکستان)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر، چیف انجینئر نیسپاک محمد خالد اور مینجنگ ڈائریکٹر اسٹیشز شاہ رخ افشار نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا مشترکہ دورہ کیا۔اسٹیشن کے مشترکہ دورے کے دوران پرنسپل آفیسرز نے لاہور ریلوے اسٹیشن کو خوبصورت اور پر کشش بنانے کیلئے اسٹیشن کے پیلٹ فارمز کی موجودہ ٹائلز کو تبدیل کرکے گرے نائٹ ٹائلز لگانے کا فیصلہ کیا۔انسپکشن کے دوران نئے ٹائلٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر انجینئر نیسپاک محمد منظور، ڈویژنل انجینئر ون سخاوت علی، ڈویژنل انجینئر تھری احمد قریشی، ایس پی ریلوے ظہیر احمد، ایکسئن اسٹیشنز پروجیکٹ محمد حنیف، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر محمد خالد اور اسٹییشن مینجر ملک قمرالحق کو اسٹیشن کی تزئین و آرائش کیلئے خصوصی ہدایات دی گئیں۔ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن نے کہا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کو ایک ماڈل اسٹیشن بنایا جائے گا۔

ریلوے

مزید : میٹروپولیٹن 1