دوا ساز اداروں میں اطباء کی بطور مجاز انچار ج تعیناتی اچھا فیصلہ ہے،طبی ماہرین

دوا ساز اداروں میں اطباء کی بطور مجاز انچار ج تعیناتی اچھا فیصلہ ہے،طبی ...

لاہور(جنرل رپورٹر) طبی دوا ساز اداروں میں اطباء کی بطور مجاز انچار ج تعیناتی کی اجاز ت (ڈریپ) کا درست اورمستحسن فیصلہ ہے ۔جس پرہم ادارے کو خراجِ تحسین پیش کر تے ہیں۔اور ہم اس حوالے سے ڈریپ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے 60ہزار سے زائد اطباء کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں پاکستان طبی کانفرنس (ڈریپ) کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ اِ ن خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن پروفیسر حکیم سید عمران فیاض اور حکیم محمد افضل میونے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یقیناًشعبہ طبی دواساز ی کااہل ایک کوالیفائڈ اور مستند حکیم ہی ہو سکتا ہے۔ تجربات میں یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ایک فارماسسٹ طبی ادویات بنانے پر دسترس نہیں رکھتا اور نہ ہی جوارش ، معجون ، اطریفل ، سفوف وغیرہ کی فلاسفی سے آگاہ ہے ۔اس لئے ایک حکیم ہی طبی دواسازی کو سمجھتا ہے اوریہی قرین انصاف فیصلہ ہے ۔

اطباء

مزید : میٹروپولیٹن 1