واسا کے 4ملازمین سرکاری سطح پر حج کی سعادت حاصل کریں گے

واسا کے 4ملازمین سرکاری سطح پر حج کی سعادت حاصل کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں حج 2018پر جانے والے واسا ملازمین کیلئے حج قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا جس میں حج پر جانے والے 4خوش نصیبوں کے نام قرعہ اندازی میں نکلے ۔قرعہ اندازی میں گریڈ 1تا 4، 5تا 10، 11تا16اور گریڈ 17تا 20کے واسا ملازمین کے نام شامل کئے گئے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو دربار حبیب کی زیارت کرنے کا موقع ملا ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے حج پر جانے والے خوش نصیبوں سے گزارش کی کہ وہ اللہ کے گھر جا کر ملک و قوم اور واسا کی خوشحالی اور بہتری کیلئے دعا کریں۔ ڈی ایم ڈی (FA&R)نے تلاوت قرآن پاک کے بعد حج کی اہمیت اور قرآن و سنت کی روشنی میں مسالک حج سے آگاہ کیا۔جن خوش نصیب لوگوں کے نام قرعہ اندازی میں نکلے۔ گریڈ 1تا 4میں زاہد محمود جونئیر پمپ آپریٹر جن کے نہ جانے کی صورت میں سیکنڈ اُمیدوار عبدالغفار جونئیر پمپ آپریٹر ہونگے۔ گریڈ 5تا10میں وقار الیکٹریشن اور سیکنڈ اُمیدوار محمد ادریس جونئیر کلرک ہونگے۔ اسی طرح گریڈ 11تا16 میں مختار احمد سب فیلڈ انسپکٹر اور کورنگ اُمیدوار آصف محمود جبکہ گریڈ 17تا 20میں ڈائریکٹر الیکٹرک سٹی چوہدری محمد رفیق اور کورنگ اُمید وار ایکئیسن گلبرگ دانش چوہدری ہونگے۔
واسا ،حج