زبیدہ آپا کے نسخے ہمیشہ یاد رہیں گے،گھریلو خواتین

زبیدہ آپا کے نسخے ہمیشہ یاد رہیں گے،گھریلو خواتین

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان کی گھریلو نسخوں کی ماہر امور زبیدہ آپا کی وفات پر گھریلو خواتین نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبیدہ آپا تواللہ کو پیاری ہو گئی ہیں اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے لیکن ان کے گھریلو نسخے رہتی دنیا تک یاد رہیں گے وہ خواتین کے دلوں میں اور گھریلو خواتین کے کچن خانوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی بلا شبہ ان کے گھریلو نسخے ایک آزمودہ نسخے ہیں اور ان کا ہمیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق زبیدہ آپا کی وفات پر ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مسز شیخ طاہر ‘ مسز سلمان ‘ مسز رضوان ‘ مسز شہزاد شریف‘ مسز لطیف ‘ شبانہ اظہر ‘ ثریا بھٹی ‘ شہناز کنول اور دیگر کا کہنا تھا کہ بلا شبہ زبیدہ آپا خواتین کا ایک فخر تھیں انہوں نے اپنی ساری زندگی اپنے ٹوٹکوں سے خواتین کا سر فخر سے بلند کئے رکھا ان کے نسخوں کو پاکستان بھر میں نہیں پاکستان سے باہر سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ زبیدہ آپا ایکی منجھی ہوئی خاتون تھیں ان کے نسخے خواتین کے گھریلو امور خانہ داری میں ہمیشہ سے ہی بڑے آز مودہ ثابت ہوئے ہیں وہ ہمیشہ وہ نسخہ بتایا کرتی تھیں کہ جس کی ہم جیسی گھریلو عورتوں کو اشد ضرورت ہوا کرتی تھی اللہ انہیں جنت میں جگہ دے۔

زبیدہ آپا

مزید : میٹروپولیٹن 1