سیف سٹی پراجیکٹ سیکیورٹی کے حوالے سے سنگ میل ثابت گا،آزاد

سیف سٹی پراجیکٹ سیکیورٹی کے حوالے سے سنگ میل ثابت گا،آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ پولیس کے صدیوں پرانے روایتی اورفرسودہ سسٹم کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق ڈالنے کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔یہ منصوبہ روزمرہ کی کی زندگی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قیام امن،ایمرجنسی سروسز کی فراہمی ، دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کے حوالے سے سیف سٹی پراجیکٹ کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔بے شمار چیلنجز،رکاوٹوں اورمشکلات کے باوجود یہ منصوبہ پنجاب حکومت ،سیف سٹی اتھارٹی،چینی کمپنی ہواوے کی مشترکہ کاوشوں سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیاہے ۔لاہور کے6 میں سے 5ڈویژن میں یہ منصوبہ مکمل طورپر آپریشنل ہوچکا ہے جبکہ چھٹے اور آخری ڈویژن میں تیزی سے کام جاری ہے اوررواں ماہ کے آخر تک پورے 6ڈویژن میں یہ منصوبہ پوری طرح آپریشنل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ،سیف سٹی اتھارٹی ،چینی کمپنی اورتمام متعلقہ اداروں کی دن رات کی محنت سے یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے جس پر میں منصوبے پر کام کرنے والے تمام اداروں کے سربراہان اورپوری ٹیم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں ۔اس منصوبے کی تکمیل سے اب لاہور کا شمار دنیا کے ان شہروں میں ہوگا جوشہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے ٹریفک مینجمنٹ ،ڈولفن ،ہیلتھ کےئر کے حوالے سے مربوط حکمت عملی کے تحت کام ہوگااورایک کروڑ سے زائد آبادی کے شہرکوامن ملے گااورکاروبار کو تحفظ نصیب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آنیوالے وقت میں سیف سٹی کو سمارٹ سٹی میں بدل دیں گے اوراس مقصد کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور کیساتھ پنجاب کے دیگر چھ شہروں راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ پر کام شروع ہو چکا ہے اوران شہروں میں بھی تیزی سے ان منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا
آزاد