مسلم ممالک میں مظاہروں کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے،ضیاء الحق نقشبندی
لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر )تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی کی زیر صدارت تنظیم کا اجلاس اتحاد امت اسلامک سنٹر کے مرکزی دفتر میں ہوا ۔ جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان کو دھمکی آمیز پیغام بارے میں شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اس موقع پر تنظیم کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ مسلم ممالک میں جلاؤ گھیراؤ جاری رہے‘ اسی لئے کبھی شام، عراق، یمن ، لیبیا ، سعودی عرب اور اب ایران میں بھی مظاہرے کروائے جارہے ہیں جسکے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کی اصل وجہ اتحاد امت کا نہ ہونا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم اتحاد امت پاکستان کے تحت کل ’’مسائل امت کانفرنس ‘‘میں امریکی دھمکیوں اور عالمی سازشوں بارے مفتیان کرام شرعی حکمت طے کریں گے۔ اس حوالے سے ٹاؤنز کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جو شیخ القرآن ،شیوخ الحدیث اور مفتیان کرام سے رابطہ کریں گی۔ یاد رہے کہ ختم نبوت‘ تکفیریت وخارجیت‘ لاقانونیت، فرقہ واریت ‘ اختلافات اسلامی ممالک ‘ امت مسلمہ کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں، انتہاپسندی کرپشن ‘ سائنس و ٹیکنالوجی سے دوری اور ناقص سفارتکاری کے موضوع پرمنعقد ہونیوالی ہنگامی ’’مسائل اْمت کانفرنس‘‘ میں 100 سے زائد شیوخ القرآن، شیوخ الحدیث ‘مفتیان کرام اور جید علماء کرام شرعی اعلامیہ جاری کریں گے۔
تنظیم اتحاد