2017میں سرکاری کے بجائے نجی سکولوں میں داخلوں کا رجحان رہا،مہرین انور
لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہپنجاب حکومت نے دانش سکولوں کا ڈھونگ رچایا،،ماضی کی طرح2017ء میں بھی طلبہ نے سرکاری سکولوں کی بجائے نجی تعلیمی اداروں کا رخ کیا حکومت پنجاب اگر بچوں کے روشن مستقبل میں سنجیدہ ہے تو بجٹ میں مختص سرکاری سکولوں میں اضافی کلاس رومز کے کے تین ارب روپے میگا پراجیکٹس پر کیوں خرچ کئے۔ ایک طرف پنجاب حکومت1ارب سے زائد کی مقروض ہے تودوسری جانب صوبے میں عوام کی خدمت کا نعرہ لگا کر صوبے کے وسائل کو اللے تللوں پر اڑایا جا رہا ہے۔ جولائی2017ء تک سرکاری محکموں میں مہمانوں کی خاطر مدارت اور تحائف پر مختص بجٹ سے 22 کروڑ زائد خرچ کئے گئے جبکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس نے بجٹ سے4 گنا زیادہ رقم خرچ کی
مہرین