پیسے کے زور پر اقتدار میں آنے والوں کا دور ختم ہو گیا،عابد صدیقی
لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت ہی دیرپا ہے پیسوں کے زور پر اقتدارمیں آنے والے کاوقت ختم ہو چکاہے،ن لیگ نے ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ کی۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کو اپنا ایمان سمجھتی ہے اور ہمیشہ اقتدار میں آ کر عوام کی فلاح و بہبود کا کام کیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ لوگ مہنگا علاج کروانے پر مجبور ہیں اب حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کو ریاست اپنا مسئلہ نہیں سمجھتی حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں علاج جیسی بنیادی ضرورت کو منافع بخش کاروبار بنا دیا گیا ہے۔
عابد صدیقی