تاجر برادری فوج اور سیاستدانوں کے ساتھ ہے،محمد اعظم

تاجر برادری فوج اور سیاستدانوں کے ساتھ ہے،محمد اعظم

لاہور ( کامرسرپورٹر ) پٹیرن چیف انجمن تاجران ہال روڈ محمد اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیان پر پاک فوج کے سپہ سالار کا ڈٹ جانے سے ثابت ہوا ہے کہ پاکستانی قوم ایک نڈر اور بے باک قوم ہے ۔ہم اپنے قائدین سیاست دانوں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ امریکی صدر کی مسلم دشمنی اور امت مسلمہ کو دیوار سے لگانے کے ناپاک عزائم کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے ۔ کرہ ار ض پر بسنے والے کرورڑوں مسلمان انشااللہ متحد ہو کر صہیونی قوتوں کی سازشوں کو شکست دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1