اتحریک انصاف اقتدار میں آکر کشکول توڑے گی،جمشید چیمہ

اتحریک انصاف اقتدار میں آکر کشکول توڑے گی،جمشید چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ صرف ذاتی مفادات کو مد نظر رکھنے والے حکمران ملک کو خود انحصاری کی منزل کی جانب نہیں لے جا سکتے، پی ٹی آئی حکومت میں آکر نہ صرف کشکول توڑے گی بلکہ اپنے وسائل پر انحصار کر کے ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے این اے 124کے مرکزی دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کے حالیہ رویے کے بعدبطور قوم ہمیں اپنااحتساب کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ان لوگوں کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے جو انتخابی مہم کے دوران کشکول توڑنے کے دعوے تو کرتے ہیں لیکن اقتدار میں آتے ہی ذاتی مفادات کیلئے کشکول کو دونوں ہاتھوں سے تھام لیتے ہیں۔

جمشید

مزید : میٹروپولیٹن 1