سینئر اور جونیئر انٹرن شپ پروگرام مکمل ہونے پر طلبہ کی پاسنگ آؤٹ تقریب
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے زیر اہتمام تیسرا سینئر اور جونیئر انٹرن شپ پروگرام مکمل ہونے پر طلبہ کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی۔ جس میں لمز ، فاسٹ اور دیگر تعلیمی اداروں سے طلباء اور طالبات کو انٹرویوکے ذریعے منتخب کیا گیا تھا ۔ جنہوں نے دو ہفتے کے دورانیے پر محیط ٹیکس کے مختلف شعبوں پر عملی تربیت حاصل کی ۔ انٹر ن شپ پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ کو اعزازی سرٹفیکیٹس سے بھی نوازا گیا اس موقع پر چیئر مین ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ پنجاب ریو نیو اتھارٹی پنجاب کا وہ واحد سرکاری ادارہ ہے جس نے طلبہ کو آئی ٹی ، ہیومن ریسورس ،فنانس اور اکاؤٹنگ میں انٹرن شپ کروائی ۔اور ساتھ ساتھ ان کو جو نیر کو 10000 اور سینئرزکو 15000ہزار روپے کے stipends بھی دیے گئے
اس کے علاوہ اچھی پر فامنس پر کیش ایواڈ ز بھی دیے گئے ۔ واضح رہے کہ پندرہ روزہ دورانیہ پر محیط ٹیکس سے متعلق طلبا ء و طالبات نے مختلف شعبوں میں عملی تربیت حاصل کی ۔طلباء و طالبات نے پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے اس اقدام کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ ایسے مثبت اور معلو ماتی پروگرام کا سلسلہ جاری رہے گا۔