سکائی لائن ویلفیئرفاؤنڈیشن میں طلاق کے بڑھتے رجحان پر سیمینار

سکائی لائن ویلفیئرفاؤنڈیشن میں طلاق کے بڑھتے رجحان پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شاہدرہ(پ ر) سکائی لائن ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی طلاق کے موضوع پر مقررین نے خطاب کیا اور خاصی تشویش کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ ہمارے ملک میں ایک ناسور ہے جسے ہم نے جڑ سے اکھاڑنا ہے۔ طلاق ایک لعنت ہے۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ نے بھی اس کی ممانعت فرمائی اور کہا کہ اس سے پرہیز ضروری ہے۔ سارے معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ ہونے چاہیں۔مقررین نے اپنے خیالات میں کہا کہ ہمارا معاشرہ ذہنی طور پر طلاق شدہ خواتین کو قبول نہیں کرتا۔ حالانکہ وہ عورتیں بے قصور ہوتی ہیں اور معاشرے میں رہنے کے لئے ان کو جائز حقوق ملنے چاہئیں۔ طلاق یافتہ خواتین معاشرے کا ایک حصہ ہیں انہیں عزت اور وقار کی زندگی دینا ہم سب کا فرض ہے۔ مقررین میں آمنہ اقبال، مس فوزیہ، مس عاتکہ غزالی اور صدر اعجاز شاہ نے خطاب کیا۔

صدر نے اختتامی الفاظ میں کہا کہ اس سلسلے میں ہم ایک آگاہی مہم کا سلسلہ جاری کررہے ہیں۔ تمام لوگوں نے سیمیانر کی تعریف کی۔