طالب علم کا اعزاز

طالب علم کا اعزاز

اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبا ء نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے امتحان میں پنجاب بھر میں 50نمایا ں پوزیشنز حاصل کیں۔اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے MBBSتھرڈ اےئر پروفیشنل کے طالب علی محمد اویس بلوچ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام منعقدہ امتحانات سال 2016-2017میں پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یہ امتیازی حیثیت بھی حاصل ہے کہ اس نے پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز میں50نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔

دریں اثناء ڈاکٹر فاروق سعید خان چیئرمین اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ، ڈاکٹر حامد جاوید قریشی پرنسپل اور ڈاکٹر صابر ایاز ملک چیف آپریٹنگ آفیسر گروپ آف فاروق ہسپتال نے محمد اویس بلوچ اور دیگر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر امتیازی پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء طالبات اور ان کے والدین کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4