ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی آئندہ ماہ ہو گی

ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی آئندہ ماہ ہو گی

لاہور(نمائندہ پاکستان) ایل ڈی اے کی سکیم ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹ خریدنے والوں کے لیے اگلے ماہ قرعہ اندازی ہو گی۔ ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹ کی فائلیں خریدنے والوں کے لیے خوشخبری آ گئی ، پلاٹوں کی تقسیم کے لیے قرعہ اندازی فروری میں ہوگی۔ اس فیصلے کے بعد شکوک و شبہات دور ہونے لگے ہیں۔ 5987 فائلوں کے لیے قرعہ اندازی میں پلاٹ کا اعلان کیا جائے گا تاہم قسطیں شارٹ کرنے والوں کو قرعہ اندازی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ یہ قرعہ اندازی ایل ڈی اے جوہر ٹاؤن آفس میں کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4