پارٹنر سکولوں کا 18واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹاختتام پذیر

پارٹنر سکولوں کا 18واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹاختتام پذیر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے’ ’فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول‘ ‘سے منسلک پنجاب بھرکے پارٹنر سکولوں کا 18واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ (QAT)ختم ہو گیا۔ ایف اے ایس پروگرام سے منسلک 3ہزار3سو 22 پارٹنرسکولوں میں ٹیسٹ منعقد ہوا۔ آخری روز کے اختتام پر خانیوال اور وہاڑی کے اضلاع میں 159پارٹنر سکولوں میں ٹیسٹ لیا گیا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ بڑے شفاف اندا ز میں لیا گیا ہے ۔ یہ ٹیسٹ سال میں ایک مرتبہ لیا جاتا ہے ، پارٹنر سکولوں کے لیے اس ٹیسٹ میں 75فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے فیز میں پبلک سکول سپورٹ پروگرام سے منسلک سکولوں میں ٹیسٹ منعقد ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4