امریکی صدر کی گیدڑ بھبکیوں سے پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں ،یاسمین راشد
لاہور(لیڈی رپورٹر ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیا ن میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گیدڑ بھبکیوں سے پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں ،ٹرمپ اور مودی کا گٹھ جوڑ پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ، پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور اسکی بہادر فوج ملکی سلامتی اور خود مختاری کی ضمانت ہے ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانے پڑ ے گی ، پاکستانی عوام اپنے وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ٹرمپ کی دھمکیوں کی مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری ٹرمپ کی دھمکیوں کا نوٹس لے ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی موجودہ کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ، نواز شریف شہبازشریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹ مار اور کرپشن کے سواء کچھ نہیں دیا ، نواز شریف بند گلی میں پھنس چکے ہے اب ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں۔
بچا ، تحریک انصاف موجودہ کرپٹ حکمران ٹولے سے عوام کو چھٹکارا دلائے گی۔
اور آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں سیاسی اوقات کا اندازہ کروا دیں گے یہ قوم اور ملک کے ساتھ مخلص نہیں، ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے فیصلہ کر دیا کہ نواز شریف نا اہل اور عمران خان اہل اور صادق امین بھی ہے۔