پٹرول نرخوں میں ہوشر با اضافہ سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کاروبارشدید متاثر ہوگا،نبیل طارق

پٹرول نرخوں میں ہوشر با اضافہ سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کاروبارشدید متاثر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو بلا جواز قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے اگر نیک نیتی سے ان وسائل کو بروے کار لایا جا ئے تو غریب عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپورٹروں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر علیم بٹ ، مرزا ارشد اقبال بیگ ، طارق مجید ، الیاس خان ، سلطان محمو د بچھو پہلوان سمیت دیگر موجو د تھے ۔ رہنماؤ ں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں ہوشر با اضافہ سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کاروبار کو نقصان جبکہ مہنگائی میں مذید اضافہ ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی جنریشن میں ہائیڈروسسٹم کے تحت بجلی پیدا کر کے فیول کے اخراجات میں کمی کی جا سکتی ہے جبکہ توانائی کی پید اوار کے ذمہ داراداروں وزارت بجلی و پانی ، اوگرا کی فوری طور پر تنظیم نو کی جا ئے اور آئندہ بیس پچیس سال کے لئے آبادی میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہو ئے نئی پالیسی کے تحت قابل عمل اہد اف متعین کئے جا ئیں تا کہ پیٹرولیم کی مصنوعات وتوانا ئی کی قیمتوں میں با ربار اضافے کی روک تھام کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جا ئے۔