ٹر مپ کی دھمکیو ں کا منہ تو ڑ جوا ب دیا جائے ، ڈاکٹر شاہد صد یق

ٹر مپ کی دھمکیو ں کا منہ تو ڑ جوا ب دیا جائے ، ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجا ب کے سر براہ میڈیا سیل و مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ٹر مپ کی دھمکیو ں پر حکمران خو ف زدہ ہیں مو ثر جواب دینے کی بجائے آئیں با ئیں شائیں پالیسی اپنائی جا رہی ہے ٹر مپ دھمکیو ں کا منہ تو ڑ جوا ب دیا جائے پاکستانی قوم غیور اور بہا در قوم ہے کسی بھی ملک کی پاکستان کیخلا ف مہم جوائی کا منہ تو ڑ جوا ب دینا جانتی ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے چیئرمین سیکر ٹر یٹ میں دینہ سے آئے پار ٹی وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے کہاکہ چار سا ل میں وزیر خار جہ نہ ہو نے کا نقصان یہ ہوا ہے کہ آ ج امریکہ کو پاکستان کیخلا ف بو لنے کا مو قع ملا پاکستان نے نائن الیو ن کے بعد جتنی قر بانیا ں دی ہیں اتنی قر بانیاں امریکیو ں نے بھی نہیں دی ہو نگی امریکہ احسا ن فرامو ش اور مو قعہ پر ست ملک ہے۔

اس نے کسی سے بھی و فا نہیں کی پاکستان نے امریکی اتحاد ہو نے کا بہت ز یادہ نقصان اٹھایا پاک فوج کی دہشتگر دی کیخلا ف قر بانیو ں کو آ ج بھی امریکہ مشکو ک نظر سے دیکھ رہاہے انہو ں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو افغا نستان نہ سمجھے تمام تر اختلا فا ت کے باو جو قومی سلامتی کے معا ملے میں پور ی قوم یک ز بان اور متحدہ ہے امریکہ نے پاکستان کیخلا ف کو ئی شرار ت کی تو بچ کر نہیں جائے گا امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسو ں سے امریکہ کیخلا ف پورے عا لم اسلام میں نفر ت جنم لے رہی ہے ٹرمپ کی مسلم بیزاری ہی اس کی تباہی اور برباردی کا سبب بنے گی انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف امریکی دھمکیو ں کی بھر پور مذ مت کر تی ہے اور حکومت سے مطا لبہ کر تی ہے کہ امریکہ کو منہ تو ڑ جوا ب دیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4