نواز شریف پاکستانی قوم کیلئے ٹرمپ ثابت ہو رہے ہیں، اعجاز چودھری

نواز شریف پاکستانی قوم کیلئے ٹرمپ ثابت ہو رہے ہیں، اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجا زا حمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف پاکستانی قوم کے لئے ٹرمپ ثابت ہو رہا ہے،نواز شریف نے اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ،نواز شریف کے چہرے سے شرافت کا چہرہ اتر چکا ہے ، شریف برادران نے قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنائے ہے ، نواز شریف معصوم بن کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتا اور نہ ہی اسکی بڑھکیں کسی کام آئیں گی ، نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو شدید نقصان پہنچا یا ہے ، قوم کو بحرانوں میں دھکیلنے والے بھی شریف برادران ہے ، پاکستانی قوم ٹرمپ کے دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں یہ اکیس کروڑ جاندار پاکستانیوں کا ملک ہے یہ قوم مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔

، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے ، نواز شریف قوم کے مجر م ہے ، جنہوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ 35سالوں سے نواز شریف اور انکے حواری ملکی وسائل کو لوٹ رہے ہیں ، عمران خان اکیلے اکیس سالوں سے اس کرپٹ اور بد دیانت مافیا کے خلاف جدو جہد کر رہے ہیں، پوری (ن) لیگ کے لئے اکیلے عمران خان ہی کافی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4