یوتھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام" حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ریلی "کا اہتمام

یوتھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام" حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ریلی "کا ...

لاہور( پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر(YFK) کے زیر اہتمام حق خود ارادیت کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے سامنے" حق خود ارادیت ...کشمیریوں کا حق ریلی "کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی جس میں یوتھ فورم فار کشمیر کے کارکنان نے شرکت کی۔ریلی کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نعرہ بازی کی گئی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیریوں کیلئے منظور کردہ حق خود ارادیت کی قراردادوں پر عملدرآمد کرواتے ہوئے کشمیر میںآزادانہ رائے شماری کرانے کا اہتمام کرے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ5جنوری1949 کو اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی قرار داد منظور کی مگر افسوس کہ 2018میں بھی اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کروایا ، بھارت نے کروڑوں کشمیریوں کو جبراََ غلام بنا رکھا ہے ۔

جبکہ تحریک جدو جہد آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے کشمیریوں پر جبر و تشدد اور درندگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھرپور تائید اور حمایت کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4