اصغر خان اور زبیدہ آپا کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اعجاز احمد چوہدری ، غلام محی الدین دیوان ، شبیر سیال ، فیاض بھٹی ، رانا عبدالسمیع، شیخ شہزاد یونس اور یاسر بلوچ نے ائیر مارشل ( ر ) اصغر خان اور زبیدہ آپا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین