ٹرمپ کے بیان نے پاکستان کا بچہ بچہ متحد کر دیا‘ سعید منیس

ٹرمپ کے بیان نے پاکستان کا بچہ بچہ متحد کر دیا‘ سعید منیس

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ورُکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ متحد ہو چکا ہے اور حکومت کے ساتھ اپو زیشن جماعتیں بھی پلیٹ فارم پر اکٹھی ہیں او ر وطن(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

عزیز پر آنچ نہیں آنے دیں گے مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت نہ صرف پوری کرے گی بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے کلین سویپ کرکے اقتدار میں آئے گی منیر احمد خان ڈاھا پرانی مسلم لیگی ورکر ہیں انہوں نے ہمیشہ پارٹی کے لیے خدمات سرانجام دیں ہیں جس پر انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقعہ پر انگلینڈ میں مقیم پا کستانی بزنس مین ومسلم لیگی رہنما منیر خان ڈاھا ، سابق نا ظم الطاف خان ڈاھا ، محمد عثمان خان ڈاھا ایڈووکیٹ ، اجمل خان سگو ، رانا انور طارق ، ریاض خان بلوچ ، محمد نواز بلو چ، پرسل سیکرٹری خالد خان ڈاھا ، میاں سلیم خان ، حاجی محمد اکرم ڈاھا، محمد زبیر، لیاقت شاہ ، اجمل خان ڈاھا ایڈووکیٹ ، شہمان خان ، کا مران خان ڈاھا سمیت دیگر مسلم لیگی کارکنان کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، سعید خان منیس نے مز ید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کااکٹھ جمہوریت کا حُسن ہے اپو زیشن کے اکٹھ سے (ن) لیگ کی حکومت پر اثر نہیں پڑ ے گا اس موقعہ پرمسلم لیگی رہنما منیر خان ڈاھا نے کہا کہ مسلم لیگ ورکرز وکارکنان متحد ومنظم ہیں اور آئند ہ عام الیکشن میں قائد جس امیدوار کو نا مزد کریں گے تمام کارکنان انکی مکمل سپورٹ کرتے ہوئے اس امیدوار کو بھاری رشوت سے کامیاب کرائیں گے مسلم لیگ(ن) کا وہاڑی کل بھی قلعہ تھا اور رہے گا قبل ازیں سعید خان منیس اور منیر خا ن ڈاھا نے فیتہ کا ٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اور آخر پر ملک کی سلامتی اور بقا ء کے لیے خصوصی دُعا کرائی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر