سوائن فلو کے مریضوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے‘ خواجہ عمران نذیر

سوائن فلو کے مریضوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے‘ خواجہ عمران نذیر

ملتان (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ملتان اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ میں موسمی زکام H1,N1 انفلوئنزا کی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

صورت حال بارے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں DG ہیلتھ ڈاکٹر اختر رشید ملک، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈائریکٹر IRMNCH ڈاکٹر مختار حسین سید، محکمہ کے دیگر افسران، متعلقہ ڈسٹرکٹس کے چیف ایگزیکٹو ز آف ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔وزیر صحت نے ہدایت کی کہ انفلوئنزا کے کیس رپورٹ ہونے کی صورت میں فوری طور پر Daish Board پر اپ لوڈ کیا جائے اور فوری طور پر کیس رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔DG ہیلتھ ڈاکٹر اختر رشید نے CEOs ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہا کہ مریضوں کا اعلاج کرنے والے ڈاکٹر اور نرسز Personal Protective Kits لازمی استعمال کریں۔ ڈاکٹر اختر رشید نے کہا کہ کیس رسپانس اور اعلاج پر مامور ڈاکٹر ز اور دیگر سٹاف کے لیے ویکسین، مریضوں کے اعلاج کے لیے ٹومی فلو گولیاں وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور ہر ضلع اپنی ضرورت کے مطابق ادویات و دیگر سامان حاصل کر سکتا ہے۔خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ موسمی زکام کے مریضوں کے اعلاج اور دیکھ بھال میں۔ کوئی کثر نا چوڑی جائے اور بیماری سے بچاؤ بارے عوامی آگاہی کے لیے بھرپور مہم بھی جاری رکھی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر