محکمہ صحت پنجاب‘ سوائن فلو کے باعث ہلاکتوں کاآڈٹ مکمل

محکمہ صحت پنجاب‘ سوائن فلو کے باعث ہلاکتوں کاآڈٹ مکمل

ملتان(وقائع نگار) محکمہ صحت پنجاب نے سوائن فلو کے باعث ہلاکتوں کاآڈٹ مکمل کروالیا ہے ذرائع کیمطابق ماہرین کی طرف سے اموات آڈٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوائن فل (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

(سیزنل انفلوئنزا ایچ ون این ون) میں مبتلا مریضوں کی اکثریت کے مرض کے 8 سے 10 دنوں بعد ہسپتال سے رجوع کیا اور اس دوران وہ گھر پر ہی رہے تاخیر سے علاج کیلئے رجوع کرنے پر مرض شدت اختیار کر گیا جبکہ اموات کی دوسری بڑی وجہ مریضوں کا سوائن فلو کے علاوہ دیگر دائمی امراض (دل ، جگر، گردے وغیرہ) میں مبتلا ہونا تھا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سوائن فلو کی علامات ظاہر ہونے پر مریض بروقت علاج کیلئے سرکاری ہسپتال آجائیں تو شرح اموات میں کافی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر