انجینئرنگ کالج اساتذہ کیخلاف کرپشن کی شکایات ‘ وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی نے مزید انکوائری کمیٹی بنا دی

انجینئرنگ کالج اساتذہ کیخلاف کرپشن کی شکایات ‘ وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ...

ملتان(جنرل رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے انجینئرنگ کالج کے اساتذہ کے خلاف کرپشن کی شکایت پر مزید انکوائری کمیٹی بنادی ، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

پروفیسر ڈاکٹر عمرفاروق ذین نے انجینئرنگ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عابد لطیف، اور ڈاکٹر طاہر سلطان کے خلاف ایک ماہ میں اضافی کلاس پڑھا کر 19،19لاکھ روپے وصول کرنے کے بارے میں عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے وائس چانسلر کو ہدایت کی تھی کہ وہ ڈاکٹر عمر فاروق ذین کی شنوائی کرے اور اس کی درخواست پر کارروائی کرے اور 13جنوری تک رپورٹ جمع کرائی جائے ، جس پر وائس چانسلر نے درخواست گزار کی سماعت کی مگر کوئی کارروائی کے بجائے مزید انکوائری کے احکامات جاری کردئے جس کے مطابق ڈاکٹر بشیر احمد انکوائری کرکے رپورٹ تیار کریں گے اس بارے میں ڈاکٹر عمر فاروق ذین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سراسر عدالت کے احکامات کے منافی ہے کیونکہ درخواست کے ساتھ مکمل ثبوت لف تھے ایک شخص دن میں 19گھنٹے اضافی کیسے پڑھاسکتا ہے ، جبکہ ڈاکٹر بشیر چودھر ی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جو ایڈمن ا?فیسر کیس میں انٹی کرپشن سے ضمانت پر ہے اس کیس کا فیصلہ بھی ہونے والا ہے کرپشن کیس میں ملوث شخص انکوائری کیسے کرسکتا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر