اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن شیڈول کا اعلان بزوٹا نے تاخیری حربہ قرار دے دیا

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن شیڈول کا اعلان بزوٹا نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں اے ایس اے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق امیداروں کی نامزدگی 15جنوری سکروٹنی 17جنوری، ابتدائی اہل (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
امیدواروں کی فہرست 23جنوری، حتمی لسٹ 25جنوری جبکہ پولنگ 31جنوری کو ہوگی الیکشن وینویو جناح آڈیٹوریم ہوگا اس شیڈول پر اساتذہ کے بزوٹا گروپ نے شدید اعتراض اٹھائے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ایکٹ کے مطابق پہلے ووٹرز کی لسٹ ا?ویزاں کی جانے چاہیے تھی جو سیکرٹری الیکشن کمشن کودیتا پھر اس پر اعتراضات جمع کرانے کے اعلان کیاجاتا ہے مگر ایسا نہیں ہوا اور براہ راست درخواست طلب کرلی گئیں جس کی وجہ سے اب کوئی بھی اعتراضات اٹھا سکتے ہیں جس کی وجہ سے الیکشن شیڈول تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے اس وقت فہرست میں 70ووٹر کے نام کا اندراج نہیں ہے اور متعدد کا نام غلط ہے جس پر اعتراضات سامنے آئیں گے ، یہ یوٹی ایف کا الیکشن سے فرا ر کا ایک بہانہ ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے ۔