فیسوں میں اضافہ کرنے پر ملتان شہر کے معروف پرائیویٹ سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری
ملتان(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے فیسوں میں اضافہ کرنے پر ملتان شہرکے معروف پرائیویٹ سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کر د یئے ہیں۔یہ اقدام والدین کی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
درخواست پرکیا گیا ہے ۔حکومت کی طرفسے تمام پرآئیویٹ سکولوں کو تنبیہ کی گئی تھی کہ بغیراجازت کوئی سکول فیسوں میں اضافہ نہیں کریگا۔شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو دفتر محکمہ تعلیم بلا کر منع کیا گیا تھا مگر اسکے کے باو جود انہوں نے فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق ان سکولوں میں لاہورگرائمر سکول،نوخیز سکولز سسٹم،نشاط سکولزودیگر شامل ہیں۔