پاکستان کو امریکہ سے دب کر بات کرنے کی ضرورت نہیں‘ حافظ حسین احمد

پاکستان کو امریکہ سے دب کر بات کرنے کی ضرورت نہیں‘ حافظ حسین احمد

خان پو ر (تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس کے آفٹر شاکس سندھ ‘پنجاب اور کے پی کے میں بھی محسو س ہونگے بلوچستان جس اندازمیں(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

حکومت سازی ہوتی ہے اسی انداز میں ا سکو انجام تک پہنچایا جارہاہے ان خیالات کااظہا جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکریٹر ی اطلاعات ممتاز پارلیمنٹرین سابق سنیٹر و ممبر قومی اسمبلی حافظ حسین احمد نے جے یو آئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کے رکن حافظ ناصر علیم بھٹی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو امریکہ سے دب کر نہیں ڈٹ کر بات کرنے کی ضرورت ہے پہلے بھی سابق آمر و صدر پرویز مشرف نے سابق امریکی صدر کی کال پر پاکستان کو امریکی مفادات کی دلدل میں دھکیل دیا تھا ۔اب ان حالات میں تمام اداروں سیاستدانوں اور جماعتوں کو ملک کے دفاع سمیت تمام معاملات پر اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے موجودہ بیانیہ پر جے یوآئی خاقان عباسی ،شہباز شریف اور چوہدری نثارکا ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو کیوں نکالاقوم کو پتہ عجیب اتفاق ہے انہیں معلوم نہیں سابق وزیر اعظم کے بیانات سے تنگ آکر ان کے ساتھی بھی ترتیب وار چھوڑتے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ 2018ء میں عمران خان اسی تنخواہ پر کام کریں شیخ رشید صرف چٹکی بجاتے رہیں گے ۔زرداری بلاول کو کوچ بن کر کھلائیں گے ۔ایم ایم اے کی پانچ میں سے تین جماعتوں کا مشکل اور 2کا آسان امتحان ہوگا انہوں نے کہاکہ تحریک عدل سعودیہ عرب سے ہوآئی ہے اگر پابندی نہ ہوئی تو تحریک قصاص کینڈا جائے گی ۔یہاں پر صرف فی الحال تحریک انصاف رہ جائیں گی جس کا حال تو ٹھیک لیکن مستقبل کا پتہ نہیں چل رہا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر