میئر گروپ اور ملتان ڈویلپمنٹ گروپ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

میئر گروپ اور ملتان ڈویلپمنٹ گروپ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

ملتان (سٹی رپورٹر)میئر گروپ اور ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے اختلافات میں مزید شدت آگئی۔اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کے موقع پر مبینہ طور پر سابق (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں نے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں کے ساتھ سخت بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور نپٹ لینے کی دھمکیاں دیں۔ چوہدری عبدالوحید ارائیں نے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا میں نے نہ تو کسی کو دھمکی دی ہے اور نہ ہی کسی سے بد تمیزی کی ہے۔ میرے لیے سب اراکین قابل احترام ہیں۔ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں نے چوہدری وحید ارائیں کی دھمکیوں ا ور بدتمیزی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آج ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے زیراعلیٰ کوبھی خط لکھ کر اور کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کرنے کا پروگرام بنالیا۔گزشتہ روز ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں نے میونسپل کارپوریشن کا اجلاس بلانے کیلئے کنوینئر حاجی سعید احمد انصاری کی رہائش گاہ پر انہیں32 ممبران کی دستخط شدہ ریکوزیشن پیش کی۔ حاجی سعید احمد انصاری نے درخواست چیف آفیسر کو مارک کردی۔اس موقع پر چیئرمین رسالت خان شیروانی، جلیل خان بابر، حاجی اختر عالم قریشی، رانااشرف تاج، شیخ فیاض، ضرار خان اور ملک اسلم بھٹہ موجودتھے۔ بعدازاں ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے اراکین میونسپل کارپوریشن آفس ممتاز آباد گئے اور آفس میں ریکوزیشن جمع کرائی۔ اس موقع پر چیئرمین رانا اشرف تاج اور لیڈی ممبر مہناز اسلم بھٹہ کے شوہر مسلم لیگی رہنما ملک اسلم بھٹہ کارپوریشن آفس میں موجود تھے کہ سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالوحید ارائیں نے ملک اسلم بھٹہ اور رانااشرف تاج سے آمنا سامنا ہونے پر مبینہ طور پرتلخ کلامی شروع کردی اور دھمکی دی کہ آپ لوگ ہمارے خلاف جو کارروائیاں کررہے ہیں ان کا بھرپور جواب دیں گے۔جس پر دونوں طرف سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا موقع پر موجود افراد نے دو گروپوں میں بمشکل علیحدگی کرائی۔ ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں نے اس موقعہ پر شدید اظہار مذمت کرتے ہوئے آج ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کا اعلان کردیا ہے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کوبھی اس سلسلے میں خط لکھ کر آگاہی دی جائے گی۔علاوہ ازیں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے بھی ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیاجائے گا۔اس صورتحال پر سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا کہ این اے149کے چیئرمینوں کا آج اجلاس طلب کرلیا ہے تاہم ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں نے شیخ طارق رشید پر بھی واضح کردیا ہے کہ اگر اجلاس میں وحید ارائیں یا اس کا گروپ کاکوئی بھی ممبر شریک ہوگا تو ہم اجلاس کا بائیکاٹ کردیں گے۔ ذرائع کے مطابق کنونئیر کو درخواست دینے سے قبل 33چیئرمینوں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترقیاتی کاموں میں کرپشن، محرم الحرام کے منصوبوں میں کروڑوں روپے کا حساب، سابقہ اجلاس کی کاروائیاں پیش کرنے، ملتان میں سوائن فلو سے 16سے زائد شہری جاں بحق اور سینکڑوں مریضوں کے مبتلا ہونے کے باوجود میئر ملتان کی خاموشی، جنرل بس اسٹینڈ میں کرپشن کی شکایات کے حوالے سے اجلاس بلوانے کیلئے کنونئیر کو درخواست دینے کافیصلہ کیا گیا،اجلاس میں میئر آفس میونسپل کارپوریشن ملتان میں میئر کے بھائی وحید آرائیں کی ملازمین و آفیسران سے بدسلوکی اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود احکامات دینے کی بھی شدید مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس میں میئر سے اس حوالے سے بھی جواب لیا جائے گا۔ کنونئیر کو درخواست دینے کے بعد میئر گروپ اور انکے بھائی بھی اجلاس میں میئر کے خلاف کاروائیاں رکوانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر